وستارا ایئر لائنز نے جمعہ کو 'ہولی سیل کا اعلان کیا ہے ، جس میں ٹکٹوں کی
قیمت تمام ٹیکس ملا کر 999 روپے سے شروع ہوں گی۔ ہولی سیل کے تحت بکنگ 10
مارچ سے 15 مارچ کی رات تک جاری رہے گی۔ اگرچہ اس آفر کو حاصل کرنے کے لئے
21 دن پہلے ہی بکنگ کرانی ہوگی۔ وستارا ایئر لائنز نے ٹویٹ کر کے نئے
پیشکش کی معلومات دیتے ہوئے ریٹ لسٹ بھی شیئر کی ہے۔
ایئر لائن نے کہا ہے کہ تفریح کے شوقین حضرات اس موقع کا فائدہ اٹھا کر
ملک
کے پسندیدہ سیاحتی مقامات کا لطف سستے میں اٹھا سکتے ہیں۔ وستارا کے مطابق
اس آفر کے تحت سیٹیں محدود ہیں اور پہلے آؤ پہلے پاؤ کی پالیسی کے تحت
سیٹیں مختص کی جائیں گی ۔
دو سال کے بہت ہی کم وقت میں ٹاٹا سنز لمیٹڈ اور سنگاپور ایئر لائنز کے اس
جوائنٹ وینچر نے اپنا نیٹ ورک بڑھا لیا ہے۔ وستارا ایئر لائنز کے پاس اب 13
طیاروں کا بیڑا ہے، تقریبا 500 ہفتہ وار فلائٹس ہیں اور یہ 19 مقامات تک
مسافروں کو پہنچانے لگا ہے۔